فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کو پراکسیز اور منفی پروپیگنڈے سے روکنے کی کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے کوئٹہ گیریژن کے دورے کے دوران مسلح افواج کی عوامی حمایت پر زور دیا۔
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے مختلف جامعات کے وائس چانسلرز سے نشست کی۔ 200 سے زائد جامعات کے نمائندے شریک ہوئے اور ملکی داخلی صورتحال پر اہم امور زیر بحث آئے۔