ہومUncategorizedانڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری

انڈونیشیا (لارڈ میڈیا): انڈونیشیا کے ساحل کے قریب 7.7 شدت کے زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4:58 بجے تقریباً 35 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔ شدید زلزلے کے بعد کئی آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے ہیں۔ انڈونیشیا کی جیو فزکس ایجنسی نے فوری طور پر سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔

دوسری جانب آسٹریلیا کے سونامی وارننگ سینٹر نے اعلان کیا ہے کہ سمندر کے اندر آنے والے اس زلزلے سے آسٹریلوی سرزمین، جزائر یا علاقوں کو سونامی کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں