ہومUncategorizedگڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال چھٹے روز میں داخل ہوگئی ہے۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے صدر نبیل محمود طارق نے کہا ہے کہ حکومت ڈیزل کی قیمتوں میں روزانہ ردوبدل ختم کرنے پر تیار نہیں ہے، لہذا ہڑتال غیر معینہ مدت تک جاری رہے گی۔

نبیل محمود طارق کا الزام ہے کہ حکومت کے بے لچک رویے کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے ہیں۔ حکومت ٹول ٹیکس میں کمی یا اس کی شرح ایک سال تک برقرار رکھنے پر بھی آمادہ نہیں ہے، اور کسٹم و لوڈایکسل پر معمولی رعایت دے رہی تھی جو ناقابل قبول ہے۔

ہڑتال کے باعث سبزیاں اور پھلوں کی ترسیل متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ بلوچستان میں مرغی سمیت بعض اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جب کہ کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 500 سے بڑھ کر 550 روپے فی کلو ہوگیا ہے۔

کراچی میں چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے سبزیوں کی ترسیل جاری ہے۔ ملک شہزاد اعوان نے کہا کہ ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے۔ حکومت سے ملاقات کے لیے ٹرانسپورٹ اتحاد کی کمیٹی بنادی گئی ہے، اور اجلاس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں