ہوماہم ترینمکہ دفاعی معاہدہ مزید ممالک کے لیے کھلا ہے، دفتر خارجہ

مکہ دفاعی معاہدہ مزید ممالک کے لیے کھلا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان نے سعودی عرب اور ترکیے کے ساتھ دفاعی معاہدے میں توسیع کا اشارہ دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسن اندرابی نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ 7 اگست کو منعقدہ مکہ سمٹ اہم رہا، جہاں پاکستان نے مکہ معاہدے میں مرکزی کردار ادا کیا۔ یہ معاہدہ تینوں ممالک کے برادرانہ تعلقات میں اہم پیشرفت ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ مکہ معاہدہ امن و سلامتی کے لیے تین ممالک تک محدود نہیں بلکہ خطے اور اس سے باہر اجتماعی سلامتی کو یقینی بنانے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاہدہ دفاعی نوعیت کا ہے جس کا مقصد امن و سلامتی ہے اور اس کے تحت ایک ملک پر حملہ سب پر حملہ تصور ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کھلا ہے، تاہم مستقبل میں کون سے ملک اس میں شامل ہو سکتے ہیں، اس بارے میں علم نہیں۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان سعودی قیادت میں بحری اتحاد کے معاہدے کو آپریشنل بنانے کے لیے تیار ہے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان، وزیراعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان نے دفاعی معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ تینوں ممالک کے پاس 6046 ٹینک، 344 بحری اثاثے ہیں اور ان کا مشترکہ دفاعی بجٹ 124 ارب 40 کروڑ ڈالر سالانہ ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں