لاہور (لارڈ میڈیا) پاکستانی اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنی طلاق کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی اور علیحدگی ان کا ذاتی فیصلہ تھا اور وہ اس کا ذمہ دار کسی اور کو نہیں سمجھتیں۔
میرا سیٹھی نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا کہ طلاق کے بعد انہیں زندگی کے کئی اہم سبق سیکھنے کا موقع ملا، جیسے کہ اپنی اصل شخصیت کو برقرار رکھنا اور گٹ فیلنگ پر مکمل انحصار نہ کرنا۔
اداکارہ نے کہا کہ لوگ اکثر چاہتے ہیں کہ سامنے والا ان کی پسند کے مطابق خود کو ڈھال لے، لیکن اپنی شناخت برقرار رکھنا زیادہ ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ طلاق کے تجربے نے انہیں ذہنی طور پر مضبوط اور بالغ بنایا ہے، اور وہ اب اس موضوع پر کھل کر بات کرنے میں خود کو مطمئن محسوس کرتی ہیں۔
میرا سیٹھی نے معاشرتی رویوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اکثر طلاق یافتہ خواتین کو تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن ان کی شادی سماجی دباؤ کے تحت نہیں تھی۔
اداکارہ نے واضح کیا کہ چونکہ شادی ان کی اپنی پسند تھی، اس لیے اس کے انجام کی ذمہ داری بھی وہ خود قبول کرتی ہیں اور کسی کو موردِ الزام نہیں ٹھہراتی۔


