ہومUncategorizedباغ میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

باغ میں 23 پولنگ اسٹیشنز پر آج دوبارہ پولنگ ہوگی

باغ (لارڈ میڈیا): آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے ایل اے 15 باغ 2 کے 9 اور ایل اے 16 باغ 3 کے 14 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ پولنگ کرانے کا اعلان کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق یہ فیصلہ ریٹرننگ افسران کی رپورٹس کی روشنی میں کیا گیا ہے۔ ان 23 پولنگ اسٹیشنز پرآج 15 اگست 2026 کو صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک ووٹنگ ہوگی۔

ترجمان نے بتایا کہ ایل اے 15 باغ 2 کے 213 میں سے 204 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج موصول ہو چکے ہیں جبکہ ایل اے 16 باغ 3 کے 186 میں سے 172 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج حاصل ہوئے ہیں۔

ایل اے 15 باغ 2 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 114، 135، 143، 144، 145، 146، 147، 148 اور 186 پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔ ایل اے 16 باغ 3 میں پولنگ اسٹیشن نمبر 28، 29، 40، 49، 50، 51، 77، 91، 109، 110، 111، 112، 143 اور 149 پر ری پولنگ ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں