چترال (لارڈ میڈیا): چترال میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ پر شندور پولو فیسٹیول کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا ہے۔ تین روزہ فیسٹیول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے سیاحوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
افتتاحی تقریب میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عادل اقبال اور وزیر اطلاعات شفیع جان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی۔
فیسٹیول کے دوران روایتی پولو مقابلوں میں چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، جس سے شائقین نے بھرپور لطف اٹھایا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ سیاحت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور شندور سمیت سیاحتی مقامات تک رسائی بہتر بنانے کے لیے وفاقی حکومت اور این ایچ اے کے ساتھ اجلاس کیے جائیں گے۔
معاون خصوصی برائے سیاحت ملک عدیل اقبال نے کہا کہ صوبے میں سیاحت کی صنعت کو مزید فروغ دیا جائے گا۔


