واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے۔
انہوں نے بیان میں کہا کہ ایران تنازع ابھی اختتام پر نہیں پہنچا اور امریکا سفارتی، معاشی اور فوجی ذرائع استعمال کر رہا ہے۔
نائب صدر نے بتایا کہ ایران کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ تنازع ختم کرنا چاہتا ہے، تاہم ایران امریکی شرائط مکمل کرنے کے قابل ہے یا نہیں، اس کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آبنائے ہرمز کے راستے زیادہ سے زیادہ تیل اور گیس کی ترسیل مذاکرات کا اہم موضوع ہے۔


