مسقط (لارڈ میڈیا) عمانی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ آبنائے ہرمز کے انتظام پر مذاکرات مثبت اور تعمیری رہے ہیں۔
عمانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں ایران کا نام لیے بغیر آبنائے ہرمز سے گزرنے والے بحری جہازوں پر حملوں کی مذمت کی اور زور دیا کہ کشیدگی سے گریز کرتے ہوئے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے طریقہ کار پر بات چیت جاری ہے اور تمام فریقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ مذاکراتی پیشرفت کو خطرے میں ڈالنے والے اقدامات سے گریز کریں۔


