ہوماہم ترینمکہ دفاعی معاہدے کا اسلامی ممالک کی جانب سے خیرمقدم، علاقائی استحکام...

مکہ دفاعی معاہدے کا اسلامی ممالک کی جانب سے خیرمقدم، علاقائی استحکام کیلئے اہم پیشرفت قرار

مکہ (لارڈ میڈیا) اسلامی ممالک نے سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان 7 اگست کو طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کا بھرپور خیرمقدم کرتے ہوئے اسے علاقائی امن، استحکام اور مشترکہ سیکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کی جانب اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

اس تقریب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر رجب طیب اردوان، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر شریک ہوئے۔ ترک صدر نے کہا کہ یہ معاہدہ سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور دفاعی صنعت کے منصوبوں کو مزید مضبوط کرے گا۔

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے معاہدے کو تینوں ممالک کے امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ خطے کے استحکام کو متاثر کرنے والے خطرات سے نمٹنے میں معاون ثابت ہوگا۔

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہٰ نے معاہدے کو اسٹریٹجک پیشرفت قرار دیتے ہوئے مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاہدہ اسلامی ممالک کی یکجہتی کا عکاس ہے۔

بحرین، یمن اور صومالیہ کی وزارت خارجہ نے بھی معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے تینوں ممالک کی دفاعی صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ علاقائی سلامتی اور بین الاقوامی وعدوں کی پاسداری کے حوالے سے اہم ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں