واہ (لارڈ میڈیا): چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دفاعی صنعتی کمپلیکس واہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مقامی سطح پر ڈیزائن اور تیار کردہ ہتھیاروں اور گولہ بارود کے تجربات کا مشاہدہ کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، فیلڈ مارشل نے پی او ایف کی پیداواری صلاحیتوں، برآمدی امکانات اور ملکی دفاعی صنعتی بنیاد کو مضبوط بنانے میں اس کے کردار کا جائزہ لیا۔
انہیں پی او ایف کی مختلف سرگرمیوں اور ملکی دفاع مضبوط بنانے میں اس کے کردار پر بریفنگ دی گئی اور مقامی تیاری و ترقی سے متعلق امور سے آگاہ کیا گیا۔
فیلڈ مارشل کو پی او ایف کو کارپوریٹ ادارے میں تبدیل کرنے کی پیشرفت اور مقامی تیاری و اپ گریڈیشن کی کوششوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق، دو نئے صنعتی پلانٹس نصب کیے جا رہے ہیں جن سے رواں سال کے اختتام تک پیداوار شروع ہونے کا امکان ہے۔
شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق، فیلڈ مارشل نے دورے میں پاک فوج کی جانب سے دفاعی شعبے میں خود انحصاری، مقامی پیداوار اور تکنیکی جدت کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔


