ہومUncategorizedجماعت اسلامی کا 16 اگست سے ملک گیر دھرنوں کا اعلان

جماعت اسلامی کا 16 اگست سے ملک گیر دھرنوں کا اعلان

لاہور (لارڈ میڈیا) : جماعت اسلامی نے 16 اگست سے ملک بھر میں بیک وقت دھرنے دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی زیر صدارت دھرنوں کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا، جس میں جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت شریک تھی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوم آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منائی جائیں گی، جس کے باعث 9 اگست کے بجائے 16 اگست سے ملک گیر دھرنے شروع کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 16 اگست کو چاروں صوبوں میں بیک وقت دھرنے دیئے جائیں گے۔ لاہور میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر لاکھوں کارکنوں کے ساتھ دھرنا ہو گا، جبکہ خیبرپختونخوا، سندھ اور بلوچستان میں بھی گورنر ہاؤسز کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو جبر اور ظلم بند کرنا ہو گا اور دھرنوں کے ذریعے انہیں اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی نے بتایا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں 510 مقامات پر منظم مظاہرے کیے گئے، جو پٹرول سستا کرنے اور لیوی ختم کرنے کے مطالبے پر عوام کی آواز تھے۔ جماعت اسلامی نے آئی پی پیز کے خلاف بھی آواز اٹھائی اور حکمرانوں سے اپنے مطالبات منوائے۔

پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اس معاہدے سے دشمنوں پر انحصار ختم ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدے میں قطر، بنگلا دیش، ایران، ملائیشیا اور انڈونیشیا کو بھی شامل کیا جائے۔ مزید کہا کہ اگر تمام اسلامی ممالک اس معاہدے میں شامل ہوجائیں تو ایک مضبوط اسلامی بلاک تشکیل دیا جاسکتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں