ہومUncategorizedیوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیل اپ لوڈ اور...

یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے کسٹم تھمب نیل اپ لوڈ اور تبدیلی کا نیا فیچر متعارف کرا دیا

سان فرانسسکو (لارڈ میڈیا) یوٹیوب نے شارٹس ویڈیوز کے لیے نیا تھمب نیل فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے تحت ویڈیو بنانے والے اب اپنی مختصر ویڈیوز کے لیے مرضی کا تھمب نیل منتخب یا اپ لوڈ کرسکیں گے۔

کمپنی نے کہا ہے کہ اس فیچر کا مقصد تخلیق کاروں کو اپنی ویڈیوز کو زیادہ مؤثر انداز میں پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ ان کے مواد کو زیادہ ناظرین تک پہنچایا جا سکے۔

ابتدائی طور پر یہ سہولت یوٹیوب پارٹنر پروگرام کے صارفین کے لیے دستیاب ہے، جو اپنی ویڈیوز سے آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ ایسے تخلیق کار اب اپنی شارٹس ویڈیوز کے لیے اپنی پسند کی کسٹم تھمب نیل تصویر اپ لوڈ کرسکیں گے۔

یوٹیوب اسٹوڈیو کے ذریعے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے صارفین پہلے سے شائع شدہ شارٹس ویڈیوز کے تھمب نیل بھی تبدیل کر سکیں گے۔

کمپنی نے واضح کیا ہے کہ کمپیوٹر پر صارفین کو ویڈیو کے تین تجویز کردہ فریمز میں سے کسی ایک کو تھمب نیل کے طور پر منتخب کرنے کی سہولت بھی حاصل ہوگی۔

یہ سہولت طویل دورانیے کی ویڈیوز کے لیے پہلے ہی موجود تھی، تاہم اب اسے شارٹس ویڈیوز تک بھی توسیع دی جا رہی ہے۔ یوٹیوب کے مطابق، مستقبل میں اس فیچر کو مرحلہ وار مزید صارفین کے لیے بھی دستیاب کردیا جائے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں