لاہور (لارڈ میڈیا) پنجاب میں گرمی کے ستائے عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں مون سون کی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں گزشتہ رات سے ہلکی اور تیز بارش کے ساتھ تیز ہوائیں چل رہی ہیں اور مزید بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کل بھی لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے جس سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی، البتہ حبس بھی محسوس ہوگی۔
آج لاہور میں درجہ حرارت کم سے کم 26 اور زیادہ سے زیادہ 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کی توقع ہے۔ مون سون کی بارشوں کا یہ سلسلہ 13 جولائی تک جاری رہے گا۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ نقصانات سے بچنے کے لیے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
ایم ڈی واسا کی ہدایت پر لاہور شہر میں آپریشنل سٹاف نکاسِ آب کے لیے سرگرم عمل ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ معمول کے مطابق جاری رہے گا۔


