واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان الزبتھ اسٹکنی نے افغان طالبان حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان طالبان اب بھی غیر ملکی شہریوں کو یرغمال بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کو تمام بے قصور امریکی شہریوں کو فوری رہا کرنا چاہیے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے انسانی حقوق کی بدترین صورتحال پر بھی طالبان حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اسٹکنی نے کہا کہ طالبان کو خواتین اور معصوم بچیوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں فوری طور پر بند کرنی چاہئیں۔


