ہومUncategorizedایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی امریکی دعویٰ مسترد کیا

ایران نے مذاکرات جاری رکھنے کی امریکی دعویٰ مسترد کیا

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے کہ ایران نے امریکا سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی تھی۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ہم نے امریکا سے مذاکرات کی کوئی درخواست نہیں کی، البتہ ہم نے قطری ثالثوں کے دورہ ایران کو قبول کیا تھا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اگر امریکا مفاہمتی یادداشت کی کسی بھی شق کی خلاف ورزی کرتا ہے تو ایران بھی اسی نوعیت کا جواب دے گا۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق ترجمان نے کہا کہ امریکا کی جانب سے کسی وعدہ خلافی کا جواب باہمی اور متناسب کارروائی کے طور پر دیا جائے گا۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ ایران نے ان سے مذاکرات جاری رکھنے کی درخواست کی ہے اور ہم نے اس پر اتفاق کر لیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ بندی ختم ہو چکی ہے۔

امریکی نائب صدر نے دھمکی دی تھی کہ ایران نے اگر آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی کوشش کی تو امریکی فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ صدر ٹرمپ نے ایران کے معاملے کو کینسر سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس کینسر سے نجات پانا ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں