واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا نے ایران سے مطالبہ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں حملے بند کرنے اور ٹول ٹیکس وصول نہ کرنے کا اعلان عوامی سطح پر کیا جائے۔ حکام کے مطابق اگر ایران نے یہ اعلان نہ کیا تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان بات چیت نتیجہ خیز رہی ہے۔ تاہم، اگر ایران کی جوہری تنصیبات تک رسائی نہ ملی تو امریکا کے پاس عسکری آپشنز موجود ہیں اور مطلوبہ جوہری نتائج حاصل نہ ہوئے تو ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ نہیں ہوگا۔
ایک امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا کو بتایا ہے کہ جہازوں پر حالیہ حملے ایرانی نظام کے سخت گیر حصے کے باعث ہوئے ہیں۔


