واشنگٹن (دنیا نیوز): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ رواں ماہ کے آخر میں عہدہ چھوڑ دیں گی۔
لیویٹ بچوں اور خاندان کو مزید وقت دینے کے لیے یہ فیصلہ کر رہی ہیں۔ 28 سالہ کیرولین لیویٹ امریکی تاریخ کی کم عمر ترین پریس سیکرٹری ہیں۔ انہوں نے جنوری 2025ء میں یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ ٹرمپ نے ان کی کارکردگی اور قیادت کی تعریف کی ہے۔


