ہومUncategorizedپنوں کا بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کا الزام

پنوں کا بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کا الزام

لاہور (لارڈ میڈیا) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے بھارت میں سکھوں کی نسل کشی کا الزام عائد کیا ہے۔ لاہور پریس کلب میں ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرا مودی کے دور حکومت میں سکھوں کے خلاف مظالم جاری ہیں۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے دعویٰ کیا کہ بھاری قرضوں کے باعث 18 ہزار سکھ کاشتکاروں نے خودکشی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خالصتان کے قیام کے لئے امریکا میں 16 اگست کو ریفرنڈم ہوگا جس میں امریکا سمیت دیگر ممالک میں آباد سکھوں کو ووٹ دینے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے پاکستانی عوام کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت عالمی سٹیج پر پاکستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں