ہومUncategorizedوزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ

کوئٹہ (لارڈ میڈیا) : وزیراعظم شہباز شریف آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ روانہ ہوں گے۔ وفاقی وزراء اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ وزیراعظم اپیکس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا۔ اجلاس میں رواں برس کے ترقیاتی بجٹ اور آئندہ مالی سال کے منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔

وزیراعظم دورہ کوئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان، وزیراعلیٰ اور پارٹی رہنماؤں سمیت مختلف وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں میں عوام کا پیسہ ان منصوبوں پر لگائیں گے جن کے نتائج یقینی ہوں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں