اسلام آباد (لارڈ میڈیا): پاکستان سمیت 10 ممالک کے وزرائے خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملوں کی سخت مذمت کی ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔nnمشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انسانی ہمدردی کے مشن پر کی گئی اسرائیلی کارروائیاں ناقابل قبول ہیں اور یہ عالمی قوانین کی نفی کرتی ہیں۔ وزرائے خارجہ نے گرفتار انسانی حقوق کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔nnبیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لے اور شہری جہازوں پر حملوں کو آزادیِ جہاز رانی کے اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔nnمشترکہ بیان میں فلسطینی عوام کی سنگین انسانی صورتحال پر عالمی توجہ مرکوز کرنے کی اپیل کی گئی جبکہ انسانی مشنز کے تحفظ اور ذمہ دار عناصر کے احتساب کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا گیا۔


