واشنگٹن (لارڈ میڈیا): وال اسٹریٹ جرنل نے انکشاف کیا ہے کہ ایران جنگ میں امریکا کو 13 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، جبکہ 42 سے زائد امریکی فوجی طیارے تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق ایران نے مغربی ایشیا میں امریکی فوجی اڈوں پر 2 ہزار سے زائد حملے کیے، جن سے کم از کم 20 تنصیبات کو نقصان پہنچا۔ حملوں نے امریکی دفاعی نظام کے لیے چیلنجز پیدا کیے ہیں۔
امریکی فوجی عراق، کویت، بحرین، قطر اور دیگر ممالک میں دباؤ کا شکار ہیں۔ نیویارک ٹائمز کے مطابق 1500 سے زائد پیٹریاٹ میزائل اور دیگر ہتھیار استعمال ہوچکے ہیں، جس سے ہتھیاروں کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائر کو دوبارہ مکمل کرنے میں دو سال لگ سکتے ہیں۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ ہتھیاروں کی کمی سے یورپ اور ایشیا میں امریکی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے۔ روس اور چین بھی اس صورتحال کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں، جو عالمی سیکیورٹی پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔


