ہومUncategorizedملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی،...

ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی، عطا تارڑ

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ ملکی ترقی اور خوشحالی پاکستان تحریک انصاف کو ہضم نہیں ہو رہی۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ہر اہم موقع پر احتجاج کا اعلان کرکے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتی ہے۔ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ حالیہ فائرنگ کے واقعے نے پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیچھے مذموم مقاصد کو عیاں کردیا ہے۔

وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ پی ٹی آئی امن و امان کی صورتِ حال کو خراب کرکے ملک کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قیادت ملکی ترقی اور خوشحالی کے لیے دن رات کوشاں ہے۔ حکومت ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔

عطا تارڑ نے مزید کہا کہ دشمن ناکامی کا سامنا کرے گا اور پاکستانی قوم ان کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور عوام کو ہر محاذ پر فتح حاصل ہوگی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں