ہومUncategorizedانمول عرف پنکی کی جیل سہولیات سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

انمول عرف پنکی کی جیل سہولیات سے متعلق درخواست نمٹا دی گئی

کراچی (لارڈ میڈیا): جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار انمول عرف پنکی کی جیل میں سہولیات نہ ملنے کی درخواست جیل حکام کی وضاحت کے بعد نمٹا دی۔

سماعت کے دوران ویمن جیل سپرنٹنڈنٹ نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ کو نارمل کپڑے منگوا کر پہننے کی اجازت ہے اور ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمہ کا سول اسپتال سے علاج چل رہا ہے اور وہاں کے ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ عدالت نے ویمن جیل حکام کی وضاحت کے بعد ملزمہ کی درخواست نمٹا دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں