لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی نے حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سخت مذمت کی ہے۔ جماعت اسلامی نے کہا کہ پیٹرول و ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام دشمنی ہے اور یہ حکومت کی بے شرمی و ہٹ دھرمی کی انتہا ہے۔
ترجمان جماعت اسلامی نے کہا کہ لیوی کے نام پر ٹیکسز کم نہیں کیے جا رہے اور حکمران اپنی عیاشیوں سے دستبردار نہیں ہو رہے۔ انہوں نے کہا کہ مڈل کلاس اور غریب عوام کو قربانی کا بکرا بنانا افسوسناک ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج شروع ہونے والے دو روزہ مرکزی شوریٰ اجلاس میں مشاورت کے بعد بڑے پیمانے پر عوامی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔ جماعت اسلامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے اسے عوام پر بوجھ قرار دیا ہے۔


