ہومUncategorizedشہید آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی پہلی تصویر جاری

شہید آیت اللہ خامنہ ای کی قبر کی پہلی تصویر جاری

تہران (لارڈ میڈیا): اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے میں شہید ہونے والے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی قبر کی پہلی تصویر جاری کردی گئی۔ ان کی تجہیز و تکفین جنگ بندی کے بعد مشہد میں کی گئی جہاں جنازے کو چار بڑے شہروں سے گزارا گیا۔

3 جولائی کو تہران میں عالمی وفد نے شہید سپریم لیڈر کی میت کو خراج تحسین پیش کیا۔ عالمی رہنماؤں نے فاتحہ خوانی کی اور تعزیتی کلمات لکھے۔ بعد ازاں، جنازے کو قم، اور پھر عراق لے جایا گیا جہاں نجف اور کربلا میں زیارات کی گئیں۔

9 جولائی کو میت کو واپس ایران لایا گیا اور آخری نماز جنازہ مشہد میں حضرت امام رضا کے مزار پر ان کے بڑے بیٹے مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی اور وہیں دفن کیا گیا۔

آج ایران کے سرکاری میڈیا میں شہید آیت اللہ خامنہ ای کی آخری آرام گاہ کی پہلی تصویر جاری کی گئی۔ قبر کو سادہ مگر باوقار انداز میں تیار کیا گیا ہے جہاں زائرین فاتحہ خوانی اور دعا کے لیے پہنچ رہے ہیں۔

قبر کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر تعزیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ ایران کے مختلف مذہبی و سماجی حلقے خصوصی تقریبات منعقد کرنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں