مشہد (لارڈ میڈیا) آیت اللہ علی خامنہ ای کی تدفین مشہد میں روضہ حضرت امام رضا کے احاطے میں کردی گئی۔ ایرانی میڈیا کے مطابق ان کی نماز جنازہ ان کے بڑے بیٹے آیت اللہ سید مصطفیٰ خامنہ ای نے پڑھائی۔
شہید سپریم لیڈر کو الوداع کہنے کے لیے مشہد کی سڑکوں پر لاکھوں سوگوار امڈ آئے۔ ایرانی میڈیا کے مطابق تدفین اور جنازے کی تقریبات تہران، قم، نجف، کربلا اور مشہد میں منعقد ہوئیں، جن میں تقریباً 4 کروڑ 30 لاکھ افراد شریک ہوئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا جسد خاکی نجف سے ایران کے شہر مشہد پہنچایا گیا، جہاں ایرانی فضائیہ کے طیاروں نے انہیں لانے والے طیارے کو حصار میں لے کر مشہد ائیرپورٹ پہنچایا۔ قبل ازیں، میت کو کربلا میں حضرت امام حسین اور حضرت عباس کے روضوں پر بھی لے جایا گیا تھا، جہاں 70 لاکھ سے زائد سوگوار جمع ہوئے۔
آیت اللہ خامنہ ای کی وفات پر خدشات موجود تھے کہ نماز جنازہ کے موقع پر امریکا اور اسرائیل ایرانی قیادت کو نشانہ بناسکتے ہیں۔


