تل ابیب (لارڈ میڈیا) : امریکا کے تذبذب کے بعد اسرائیل نے ایران کے خلاف آزادانہ کارروائی کے لیے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ایران کے خلاف جاری جنگ ایک نئے مرحلے میں داخل ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔ امریکی فوجی قیادت میں ایران کے خلاف مزید بڑے فضائی حملوں کی افادیت پر سوالات اٹھنے کے بعد اسرائیل نے اپنی تیاری جاری رکھی ہوئی ہے۔
اسرائیلی عبرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر امریکا مذاکرات اور جنگ سے نکلنے کے راستے کو ترجیح دیتا ہے تو اسرائیل اپنے طور پر ایران کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر سکتا ہے۔ تازہ صورتحال سے اسرائیلی با اثر حلقوں میں یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ ایران کے خلاف آئندہ مرحلے میں امریکا اور اسرائیل کی حکمت عملی مکمل طور پر ایک جیسی نہیں رہ سکتی۔
یہ واضح نہیں کہ اسرائیل کب اور کس نوعیت کی کارروائی کرے گا، لیکن اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق آزادانہ کارروائی کے لیے تیاری جاری ہے۔


