ریاض (لارڈ میڈیا) یمن نے حوثیوں اور ان کے فوجی سازوسامان کے خلاف فوجی کارروائی شروع کر دی ہے۔ یمنی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ یہ کارروائی حوثیوں کی غدارانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئی ہے۔ مارب میں حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کے حملوں کے بعد آپریشن کیا گیا۔
یمنی وزارت دفاع کے مطابق حوثیوں نے یمن کو علاقائی تنازعات میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے اور ان کی کارروائیوں نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔ وزارت نے مزید کہا کہ حوثیوں نے عوام میں فرقہ واریت کو فروغ دیا ہے۔
ترجمان یمنی فوج نے کہا کہ فوجی کارروائی حوثیوں کی غدارانہ کارروائیوں کے جواب میں کی گئی۔ مارب میں انصار اللہ کے حملے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ یمنی فوجی ذرائع کے مطابق مارب حملوں میں فوج کے 8 اہلکار مارے گئے اور 12 زخمی ہوئے۔
انصار اللہ نے بتایا کہ انہوں نے مارب میں سرکاری فوج کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔


