لزبن (لارڈ میڈیا): آئی ٹی ایف ماسٹرز ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ میں پاکستان نے سلور میڈل حاصل کر لیا۔ پرتگال میں منعقدہ اوور 45 کے فائنل میں پاکستان کا مقابلہ اسپین سے ہوا، جہاں سنگلز اور ڈبلز میں مقابلہ ایک ایک سے برابر رہا۔
فیصلہ کن سنگل میں اسپین کے فرانسسکو مارٹینز بائنا نے پاکستان کے عقیل خان کو 6-4، 6-2 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے اس سے قبل امریکا، کینیڈا، میزبان پرتگال اور سویڈن کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔ چیمپئن شپ میں 30 سے زائد ممالک اور 300 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ماسٹر کپ میں میڈل جیتنے والا پاکستان ایشیا کا واحد ملک ہے۔


