ہومتازہ ترینپاکستان سے 12 رنرز سڈنی میراتھون میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ...

پاکستان سے 12 رنرز سڈنی میراتھون میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے

سڈنی (لارڈ میڈیا) سڈنی میراتھون کل آسٹریلیا میں منعقد ہوگی جس میں دنیا بھر سے 40 ہزار سے زائد رنرز شرکت کریں گے۔ اس میراتھون میں 24 پاکستانی اور پاکستانی نژاد رنرز بھی شامل ہوں گے، جن میں 19 مرد اور 5 خواتین شامل ہیں۔ پاکستانی دستے میں کراچی، اسلام آباد اور آسٹریلیا سمیت دنیا کے مختلف ممالک سے رنرز شامل ہیں۔

پاکستان سے 12 رنرز سڈنی میراتھون میں شرکت کے لیے پہنچے ہیں، جن میں کراچی سے تعلق رکھنے والے خالد شیخ، ڈاکٹر جہانزیب مغل، نوشیروان علی، شعیب نظامی، علی قاضی، دانش الہیٰ، حسنین دھرمسے اور یوسف ملک شامل ہیں۔

خواتین رنرز میں کوکب سرور، ڈاکٹر رابعہ نعیم، مہوش بلال، حرا دیوان اور سیدہ میمونہ ہمدانی شامل ہیں۔ دیگر پاکستانی رنرز میں علی زیدی، عامر بٹ، قمر ضیا، جنید میمن، زین عالم، نوید حسن، عمر رشید، تابش مختار، میر شہزاد اور ڈاکٹر عدنان افضل شامل ہیں۔

دانش الہیٰ، کراچی سے تعلق رکھنے والے رنر، سڈنی میراتھون میں شلوار قمیض پہن کر دوڑیں گے تاکہ پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جا سکے۔ دانش الہیٰ کا کہنا ہے کہ سڈنی ان کی ساتویں میراتھون ہے اور وہ اس موقع کے لیے انتہائی پرجوش ہیں۔

سڈنی میراتھون 2025 میں ایبٹ ورلڈ میراتھون میجرز کا حصہ بنی تھی اور 2026 میں کیپ ٹاؤن کے شامل ہونے سے ورلڈ میراتھون میجرز کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے۔

سابق برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر مائیک نتھاوریاناکس بھی سڈنی میراتھون میں شرکت کریں گے اور پاکستان میں تعلیم کے فروغ کے لیے فنڈز اکٹھے کریں گے۔ ان کا ہدف 2026 میں 6 میراتھونز کے ذریعے ایک ملین امریکی ڈالر جمع کرنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں