انقرہ (لارڈ میڈیا) ترک صدر رجب طیب اردوان اور اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے درمیان تلخ بیانات کا تبادلہ ہوا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل ترکیہ سے نہیں ڈرتا اور ہم کئی سلطنتوں کے آنے جانے کے باوجود باقی ہیں۔
اس پر ترک صدر اردوان نے جواب دیا کہ تمہارا ملک تو عمر میں میرے بھائی سے بھی چھوٹا ہے۔ اردوان نے اپنے بھائی محمد اردوان کی 1928 اور حسن اردوان کی 1929 میں پیدائش کا حوالہ دیا ہے۔


