اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان میں 3.5 ارب ڈالر کی فالکن آئلز ریفائنری اینڈ اسٹوریج کمپلیکس کو اہم ادارہ جاتی منظوری مل گئی ہے۔ دھابیجی، ضلع ٹھٹھہ میں مجوزہ اس منصوبے کی چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) سیکرٹریٹ نے توثیق کردی ہے اور بورڈ آف انویسٹمنٹ (بی او آئی) کو ہدایت کی ہے کہ اسے صنعتی تعاون کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کے سامنے پیش کیا جائے۔
یہ منصوبہ حالیہ برسوں میں ملک میں نجی شعبے کی سب سے بڑی صنعتی سرمایہ کاری میں سے ایک ثابت ہوسکتا ہے اور پاکستان کے پٹرولیم و توانائی کے بنیادی ڈھانچے میں نجی سرمایہ کاری کے لیے اہم قدم تصور کیا جارہا ہے۔


