ہومUncategorizedایران کی آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو...

ایران کی آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو 6 شرائط

تہران (لارڈ میڈیا): ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کے لیے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دی ہیں۔ ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری ذوالقدر نے بیان میں کہا ہے کہ امریکا ایران کو دھمکیاں دینا بند کرے، قوم کی توہین نہ کرے، ایران اور اس کے اتحادیوں پر مسلط جنگ ختم کرے، ایران کی بحری ناکہ بندی ختم کرے اور امریکی افواج کو ایران کے اطراف سے ہٹائے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران کو پہنچائے گئے نقصانات کا ہرجانہ دیا جائے اور ایرانی قوم پر عائد پابندیاں اٹھائی جائیں، جبکہ غیر مشروط طور پر ایرانی اثاثے جاری کیے جائیں۔ قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا نے رویہ نہ بدلا تو آبنائے ہرمز دوبارہ نہیں کھولی جائے گی۔

ایران نے زور دیا ہے کہ امریکا کو ایران کے خلاف دھمکیوں سے مکمل طور پر گریز کرنا ہوگا۔ ایران اور اس کے علاقائی اتحادیوں کے خلاف جنگ ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔ ان اتحادیوں میں حزب اللہ، حماس اور حوثی شامل ہیں۔ ایرانی قومی سلامتی کونسل نے امریکی فوجی دباؤ اور کارروائیوں کے خاتمے کے بغیر آبنائے ہرمز کو معمول کے مطابق کھولنے کو ناممکن قرار دیا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں عارضی جہاز رانی کے راستے کے بارے میں عمان کے ساتھ معاہدے کے قریب ہیں، مگر یہ آبنائے ہرمز کا مکمل کھلنا نہیں ہے۔ انہوں نے امریکا کی جانب سے مفاہمت کی خلاف ورزیوں کا الزام لگایا۔

ایران کی یہ شرائط ایران اور امریکا کے درمیان کسی وسیع تر معاہدے کے لیے ایران کی سابقہ شرائط سے مماثلت رکھتی ہیں۔ اسرائیلی چینل 12 کے نمائندے باراک راوید نے کہا کہ یہ امریکا کے لیے قبول کرنا مشکل ہوگا۔ تاہم ایران اور عمان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

امریکی نائب صدر کے مطابق ایران کے اندر ایک طبقہ جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے، جبکہ دوسرا گروہ تنازع جاری رکھنا چاہتا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں