لاہور (لارڈ میڈیا): پنجاب کابینہ نے 27-2026 کے لیے 5903 ارب روپے کے بجٹ کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تفصیلات پیش کیں۔
بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 752 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب سمیت دیگر صوبائی وزراء اور افسران نے شرکت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ وفاقی حکومت کو دفاع اور دیگر شعبوں میں پنجاب نے سب سے زیادہ حصہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی شئیر کم ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
مریم نواز شریف نے عوامی خدمت کو جاری رکھنے کا عزم دہراتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے عوام کی ترقی کے سفر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔


