نیویارک (لارڈ میڈیا): ویسٹ انڈیز کے تجربہ کار آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ انہوں نے ہم وطن کرس گیل کے 14 ہزار 562 رنز کا ریکارڈ عبور کرتے ہوئے یہ تاریخی سنگِ میل اپنے نام کیا۔ پولارڈ نے یہ اعزاز امریکا کی میجر لیگ کرکٹ (ایم ایل سی) میں ایم آئی نیو یارک کی جانب سے واشنگٹن فریڈم کے خلاف ناقابلِ شکست 100 رنز کی اننگز کھیل کر حاصل کیا۔ یہ ان کے ٹی20 کیریئر کی صرف دوسری سنچری ہے۔ کرس گیل 28 مارچ 2014 سے مردوں کی ٹی20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر تھے اور وہ مسلسل 4467 دن تک اس فہرست میں سرفہرست رہے۔ ان کا یہ 12 سالہ اقتدار بالآخر پولارڈ کے ہاتھوں اختتام کو پہنچا۔ اب تک 736 ٹی20 میچز کھیلنے والے پولارڈ اس فارمیٹ کے سب سے زیادہ میچز کھیلنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔


