ہومUncategorizedچیئرمین ایف بی آر نے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی...

چیئرمین ایف بی آر نے موبائل فونز پر ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی کرادی

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی خزانہ کو درآمدی موبائل فونز پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 200 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کے امکانات کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق 30 ڈالر تک مالیت کے موبائل فونز پر ٹیکس کی شرح 25 فیصد، 31 سے 100 ڈالر مالیت کے فونز پر 36 فیصد، 101 سے 200 ڈالر مالیت کے فونز پر 40 فیصد جبکہ 500 ڈالر سے زائد مالیت کے فونز پر 41 فیصد ہے۔ موبائل فون کی قیمت بڑھنے کے ساتھ ٹیکس بھی بڑھتا ہے۔

اجلاس کے دوران اراکین کمیٹی نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ میں لاکھوں نان پی ٹی اے موبائل فون موجود ہیں اور ٹیکسوں کی ادائیگی کے لیے اقساط کا نظام متعارف کرانے کی ضرورت ہے۔ چیئرمین کمیٹی سید نوید قمر نے ایف بی آر اور پی ٹی اے کو مشترکہ طور پر اقساط کے نظام سے متعلق منصوبہ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

ممبر کمیٹی حنا ربانی کھر نے سوال اٹھایا کہ یہ اقدام صرف ریونیو کے لیے ہے یا کسی کمپنی کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے۔ چیئرمین ایف بی آر نے بتایا کہ موبائل فونز سے حاصل ہونے والی آمدن قومی ریونیو ہدف کا حصہ ہے اور اس میں کمی سے تقریباً ایک ارب روپے کا مالی فرق پڑے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں