لندن (لارڈ میڈیا): نیوزی لینڈ کے فاسٹ بولر میٹ ہنری نے اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے میچ کے دوران 11 وکٹیں حاصل کر کے تاریخ رقم کی ہے۔ ہنری 2005 کی ایشز سیریز میں آسٹریلیا کے شین وارن کے بعد اوول میں کسی ٹیسٹ میچ میں 10 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے ہیں۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے وہ 1994 میں جنوبی افریقا کے خلاف ڈیون میلکم کے بعد اوول میں پہلے فاسٹ بولر بھی ہیں۔
میٹ ہنری کی حالیہ فارم بھی غیر معمولی رہی ہے، انہوں نے اپنے گزشتہ 12 ٹیسٹ میچز میں 77 وکٹیں حاصل کی ہیں جو جدید دور کے بہترین فاسٹ بولرز میں شمار ہونے والے ڈیل اسٹین کے سنہری دور کے قریب ترین کارکردگی ہے۔ جنوبی افریقی بولر ڈیل اسٹین نے 2008-09 کے دوران تقریباً اتنے ہی ٹیسٹ میچز میں 80 وکٹیں لی تھیں۔


