ہومUncategorizedدرآمدی ہائبرڈ، الیکٹرک اور لگژری گاڑیوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی...

درآمدی ہائبرڈ، الیکٹرک اور لگژری گاڑیوں پر بھاری ٹیکسز عائد کرنے کی منظوری

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے درآمدی ہائبرڈ، الیکٹرک اور لگژری گاڑیوں پر 30 سے 40 فیصد کسٹم ڈیوٹی اور 86 سے 92 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجاویز کی منظوری دے دی۔ اجلاس میں درآمدی گاڑیوں پر عائد ٹیکسوں اور نئی آٹو پالیسی پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کے دوران وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ موجودہ آٹو پالیسی 30 جون کو ختم ہو رہی ہے۔ سیکریٹری تجارت نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 1800 سی سی گاڑیوں پر مجموعی ڈیوٹیز کو 74 فیصد تک لانے کی تجویز ہے جبکہ 1500 سے 1800 سی سی گاڑیوں پر ڈیوٹیز کی شرح کم کرنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔

ایف بی آر حکام نے بتایا کہ 75 ہزار ڈالر تک مالیت کی الیکٹرک گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہوگی جبکہ دو کروڑ روپے سے کم مالیت کی الیکٹرک گاڑیاں بھی ایف ای ڈی سے مستثنیٰ رہیں گی۔ ممبر کمیٹی شاہدہ اختر نے چارجنگ اسٹیشنز کی کمی پر سوال اٹھایا۔

شرمیلا فاروقی نے الیکٹرک گاڑیوں پر نئے ٹیکسوں کی مخالفت کی جبکہ بلال اظہر کیانی نے وضاحت کی کہ نئی آٹو پالیسی میں 1800 سی سی تک گاڑیوں پر اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں کی جا رہی۔

ایف بی آر حکام نے مزید بتایا کہ 2000 سے 3000 سی سی درآمدی گاڑیوں پر 86 فیصد جبکہ 3000 سی سی سے زائد گاڑیوں پر 92 فیصد اسپیشل ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی تجویز ہے۔ کمیٹی نے الیکٹرک گاڑیوں کے درآمدی پرزہ جات پر ایک سال کے لیے ایک فیصد سیلز ٹیکس کی رعایت میں توسیع کی منظوری بھی دی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں