ہومانٹرنیشنلاسرائیل میں حیران کن سروے، 92 فیصد شہریوں نے ایران کو جنگ...

اسرائیل میں حیران کن سروے، 92 فیصد شہریوں نے ایران کو جنگ کا فاتح قرار دے دیا

یروشلم (لارڈ میڈیا): ایک حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ 92 فیصد اسرائیلی شہریوں کا ماننا ہے کہ حالیہ جنگ اور امریکا-ایران معاہدے سے ایران کو زیادہ فائدہ پہنچا ہے۔ سروے میں 3,644 افراد نے حصہ لیا، جسے عبرانی یونیورسٹی آف یروشلم اور آگم انسٹیٹیوٹ نے 17 سے 20 جون کے درمیان منعقد کیا۔

نتائج کے مطابق، 82.9 فیصد شرکاء نے کہا کہ جنگ اور بعد کے سفارتی معاہدے کے نتیجے میں اسرائیل کی طویل مدتی سیکیورٹی کمزور ہوئی ہے۔ اس رائے میں وزیراعظم نیتن یاہو کے حامی دائیں بازو کے ووٹرز بھی شامل ہیں، جن میں سے 93.1 فیصد نے ایران کو زیادہ کامیاب قرار دیا۔

معاہدے کی مخالفت کرتے ہوئے، 63.2 فیصد اسرائیلیوں نے اسے مسترد کیا جبکہ صرف 12.1 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ سروے نے یہ بھی ظاہر کیا کہ 72.5 فیصد افراد نیتن یاہو کے فوجی مہم کی کامیابی کے دعوؤں پر یقین نہیں رکھتے۔

اس کے علاوہ، 56.4 فیصد شرکاء نے نیتن یاہو کی جنگی حکمت عملی کو ‘ناکام’ یا ‘کمزور’ قرار دیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ یہ نتائج اسرائیلی قیادت کے لیے ایک انتباہ ہیں، جو عوامی اعتماد کے فقدان کو ظاہر کرتے ہیں۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں