ڈیلاس (لارڈ میڈیا): فٹبال ورلڈکپ میں جاپانی طالبعلم یوٹو نے اپنی قومی ٹیم کا میچ دیکھنے کے لیے 1200 میل طویل سفر سائیکل پر طے کیا۔ 22 سالہ یوٹو، جو پنسلوانیا کی پٹسبرگ یونیورسٹی میں زیرتعلیم ہیں، نے ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں جاپان اور نیدرلینڈز کے درمیان میچ کے لیے یہ غیر معمولی اقدام کیا۔
یوٹو نے مئی کے وسط میں اپنی مہم کا آغاز کیا اور متعدد امریکی ریاستوں سے گزرے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم اس سال چیمپئن بننے جا رہی ہے اور وہ یہ سفر یادگار بنانا چاہتے تھے۔
سفر کے دوران یوٹو کو متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں سائیکل کے ٹائر کا چھ بار پنکچر ہونا شامل تھا۔ وہ سوشل میڈیا پر اپنے تجربات شیئر کرتے رہے اور مختلف علاقوں کے لوگوں کی میزبانی سے متاثر ہوئے۔
یوٹو کا کہنا ہے کہ ہم اپنے خوابوں کو حقیقت بنا سکتے ہیں اور امید ہے کہ ان کی کہانی دیگر نوجوانوں کو متاثر کرے گی۔


