اسلام آباد (لارڈ میڈیا): وزارت مذہبی امور نے حج 2027 کے لئے رجسٹریشن کا آغاز کل (22 جون 2026) سے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ عازمین حج آن لائن درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ رجسٹریشن سعودی ہدایات کے مطابق ہوگی، جس کا مقصد عازمین کو شفاف سہولیات فراہم کرنا ہے۔
وزارت نے کہا ہے کہ عازمین کو سرکاری ویب سائٹ پر یوزر اکاؤنٹ بنا کر رجسٹریشن کرانی ہوگی اور یہ عمل صرف فیملی گروپس کی صورت میں کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے لئے پاسپورٹ کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن حج بلنگ کے وقت پاسپورٹ لازمی ہوگا جس کی میعاد کم از کم 16 نومبر 2027 تک ہونی چاہئے۔
مزید کہا گیا ہے کہ رجسٹرڈ افراد ہی حج بلنگ میں حصہ لیں گے اور سرکاری یا پرائیویٹ حج سکیم کا انتخاب کر سکیں گے۔ یہ طریقہ کار اوورسیز پاکستانیوں پر بھی لاگو ہوگا۔ رجسٹریشن مفت ہوگی جبکہ اخراجات اور شرائط بعد میں جاری کئے جائیں گے۔ بلنگ کا عمل ‘پہلے آئیں پہلے پائیں’ کی بنیاد پر ہوگا۔


