ہومUncategorizedن لیگ اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کی مہرے ہیں، لیاقت بلوچ

ن لیگ اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کی مہرے ہیں، لیاقت بلوچ

لاہور (لارڈ میڈیا): جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے حالیہ انتخابات کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی نے متنازع بنا کر کشمیری عوام کے زخموں کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی ہائبرڈ نظام کے مہرے ہیں اور دونوں اتحادی جماعتیں ایک دوسرے پر دھاندلی کے الزامات لگا کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنا چاہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کنٹرولڈ، ہائبرڈ اور انجینئرڈ انتخابات حالات کو مزید خراب کریں گے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ راولا کوٹ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات ہی پائیدار حل ہے، جماعت اسلامی موجودہ حالات میں بھی پُرامن مذاکرات اور ثالثی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں