ہومتازہ ترینامریکا اور یو اے ای کا مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس ...

امریکا اور یو اے ای کا مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس کے قیام کا اعلان

واشنگٹن (لارڈ میڈیا): امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اور متحدہ عرب امارات نے دفاعی شعبے میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے لیے پہلی دوطرفہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹاسک فورس قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینٹکام کے بیان کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے اور مشترکہ اے آئی ٹاسک فورس آئندہ چند ہفتوں میں باقاعدہ طور پر کام شروع کر دے گی۔

ترجمان سینٹکام نے بتایا کہ ٹاسک فورس میں امریکا اور متحدہ عرب امارات کے مصنوعی ذہانت، ڈیٹا سائنس اور سائبر سکیورٹی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے 20 ماہرین شامل ہوں گے جو مشترکہ منصوبوں پر کام کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد فوجی نوعیت کی اے آئی ایپلی کیشنز کی تیاری اور ان کی عملی صلاحیتوں کو تیزی سے بہتر بنانا ہے تاکہ دفاعی استعداد میں اضافہ کیا جا سکے۔

سینٹکام کے مطابق یہ مشترکہ ٹاسک فورس دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو نئی جہت دینے کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ٹیکنالوجی پر مبنی عسکری منصوبوں میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں