ہومتازہ ترینسعودی فضائیہ کے عراق میں ایرانی ملیشیاؤں پر حملے

سعودی فضائیہ کے عراق میں ایرانی ملیشیاؤں پر حملے

ریاض (لارڈ میڈیا): سعودی رائل فضائیہ نے عراق میں چار مقامات پر ایران نواز ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ سعودی فورسز کے ترجمان جنرل ترکی المالکی کے مطابق بصرہ، واسط، کربلا اور نینویٰ کے علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں، جہاں ایران نواز ملیشیا کو جواب دیا جا رہا ہے۔

سعودی وزارت دفاع کے مطابق عراق میں موجود ان ملیشیاؤں کے ٹھکانوں کو امریکی سینٹرل کمانڈ کے ساتھ مل کر نشانہ بنایا گیا ہے۔ مذکورہ ملیشیائیں سعودی عرب کی تیل تنصیبات کو نشانہ بنانے میں ملوث تھیں۔

سعودی حکام نے کہا ہے کہ یہ کارروائی قومی سلامتی کے تحفظ اور تیل تنصیبات کے دفاع کے لیے کی گئی ہے۔ سعودی عرب اپنی سرزمین، عوام اور قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ضروری اقدام اٹھانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

ایرانی میڈیا نے بیان دیا ہے کہ سعودی عرب پر حملوں سے ایران کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ واضح رہے کہ اربیل میں واقع امریکی فوجی اڈے پر مبینہ ڈرون حملہ ہوا جس میں امریکی قونصل خانہ بھی ہدف بنا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں