ہومتازہ ترینبلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 9 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان (لارڈ میڈیا) سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، زیارت، ہرنائی اور سوراب میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشنز کر کے 9 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے ہیں۔

زیارت اور ہرنائی کے درمیان پہاڑی علاقے میں خفیہ اطلاع پر کیا گیا آپریشن بڑا کامیاب رہا، جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے اور ان کے ٹھکانے کو تباہ کر دیا گیا۔

سوراب کے علاقے حاجیکہ میں کارروائی کے دوران ایک دہشت گرد کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دشت کٹائی اور حاجیکہ کے درمیان مؤثر ناکہ بندی قائم کر کے دہشت گردوں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے ایمونیشن، میگزین، دستی بم، وائرلیس سیٹ، موٹرسائیکل اور دیگر سامان برآمد کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دہشت گردی کے خاتمے تک اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کو دہرایا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں