ہومانٹرنیشنلاسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے ایران امریکا مذاکرات کے...

اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کیلئے ایران امریکا مذاکرات کے پہلے دور کا آغاز

اسلام آباد (لارڈ میڈیا): ایران امریکا جنگ بندی کے اسلام آباد ایم او یو پر عملدرآمد کے حوالے سے تکنیکی مذاکرات کا پہلا دور شروع ہوگیا ہے۔ پہلے سیشن میں دو طرفہ اور سہ فریقی مذاکرات ہو رہے ہیں، جبکہ برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے مذاکرات کا دوسرا سیشن دوپہر میں ہوگا۔ مذاکرات میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے نمائندے شریک ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان طے شدہ مفاہمتوں پر عملدرآمد کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گا۔ سوئس مذاکرات کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف کی ایرانی، قطری، سوئس اور امریکی وفود سے دو طرفہ ملاقاتیں متوقع ہیں، جن میں مذاکرات اور پائیدار امن کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ بحران میں پاکستان کی سہولت کاری اصولی، متوازن اور تعمیری مؤقف کی عکاسی کرتی ہے۔ امریکا ایران کے ابتدائی مذاکراتی ادوار کی میزبانی اور مسلسل سفارتی رابطے پاکستان کے عالمی امن کے لئے مخلصانہ کوششوں کا نتیجہ ہیں۔

سوئس وزارت خارجہ نے پاکستانی وفد کا خیرمقدم کیا ہے، اور کہا ہے کہ پاکستانی وفد زیوخ سے برگن اسٹاک پہنچ چکا ہے۔ پاکستان بطور ثالث ایران امریکا مذاکرات میں شریک ہے۔

امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی وفد کے سربراہ باقر قالیباف مذاکرات کے لئے سوئٹزرلینڈ میں موجود ہیں۔ وینس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ دورے کا مقصد جوہری مسئلے پر پیش رفت اور لبنان جنگ بندی معاملے پر آگے بڑھنا ہے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں