ہومانٹرنیشنلایرانی فوج کا اردن میں امریکی اڈے پر حملے کا دعویٰ

ایرانی فوج کا اردن میں امریکی اڈے پر حملے کا دعویٰ

تہران (لارڈ میڈیا): ایرانی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے اردن میں امریکی فوجی اڈوں پر حملے کیے ہیں۔ ایرانی فوج کے مطابق حملے میں F-15 لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی تیاری کے مرکز کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے میں آٹھ نئے MQ-9 ڈرون تباہ اور دو کو شدید نقصان پہنچا۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ امریکا بار بار ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملے کر رہا ہے۔ انہوں نے امریکا کی دھمکیوں کو اقوام متحدہ اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ ایران نے آئی اے ای اے کو اپنی تمام جوہری سرگرمیوں کی معلومات فراہم کی ہیں اور امریکی جارحیت کے خلاف پوری قوت سے مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

Authors

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں