ہومUncategorizedمحمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے دوسرا...

محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول

لاہور (لارڈ میڈیا): پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کو این سی سی آئی اے کی جانب سے دوسرا نوٹس موصول ہوا ہے۔ محمد رضوان کے قریبی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ انہیں 2 اکتوبر کو این سی سی آئی اے لاہور میں طلب کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق رضوان کو یہ نوٹس ان کے گھر کے ایڈریس پر موصول ہوا ہے اور انہیں ضبط شدہ موبائل کے تجزیے اور فارنزک کے لیے بلایا گیا ہے۔

محمد رضوان اپنے وکیل کے ساتھ این سی سی آئی اے میں پیش ہوں گے۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوٹس میں الزامات کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں جبکہ رضوان کی جانب سے بھیجے گئے خط کا جواب بھی موصول نہیں ہوا۔

رضوان این سی سی آئی اے پیشی کے دوران اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات طلب کریں گے۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں