ہومUncategorizedمدینہ کے بجلی گرڈ پر حملہ، پاکستان کا سخت احتجاج

مدینہ کے بجلی گرڈ پر حملہ، پاکستان کا سخت احتجاج

اسلام آباد (لارڈ میڈیا) پاکستان نے سعودی عرب کے مقدس شہر مدینہ منورہ میں شہری بجلی کی تنصیب پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ سجاد حیدر خان نے بیان میں کہا کہ پاکستان اس غیر ذمہ دارانہ اقدام کی سخت مذمت کرتا ہے۔

گزشتہ روز سعودی اتحادی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ حوثیوں نے مدینہ منورہ کے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کیا جس سے کئی ٹرانسفارمرز بند ہوگئے۔ یہ حملہ نبی کریمﷺ کی مسجدِ اقدس کو بجلی فراہم کرنے والے شہری انفراسٹرکچر پر کیا گیا جو انتہائی قابلِ مذمت ہے۔

ترجمان نے کہا کہ حملہ کروڑوں مسلمانوں کے لیے تشویش کا باعث ہے اور مساجدِ حرمین کا تقدس ہر حال میں یقینی بنانا چاہیے۔ پاکستان نے ایسے اقدامات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری اور سلامتی کے لیے مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور حرمین شریفین کے تحفظ کے لیے سعودی عرب کے اقدامات کی بھرپور حمایت کی۔ پاکستان خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔

Author

متعلقہ تحاریر
- Advertisment -
Google search engine

متعلقہ خبریں